سونے کی فی تولہ قیمت 46450روپے کی سطح پر مستحکم

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں3ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 1185ڈالر ہو گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں

اضافے کے باوجودمقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت 46450اور دس گرام سونے کی قیمت39814روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت640روپے کی سطح پر برقرار رہی