لاہور.زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پی سی بی نے 15رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں شامل بیشتر کھلاڑی پہلی مرتبہ اپنے ملک میں پرفارم کرینگے۔
 
پی سی بی کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے سپر ایٹ ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد 15رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے 
 
شاہد آفریدی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شعیب ملک ،محمد سمیع اور کامران اکمل کی بھی ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے 
 
اس کے علاوہ سرفرازا حمد،محمد حفیظ، حماد اعظم، بلاول بھٹی، انور علی، وہاب ریاض، احمد شہزاد، محمد رضوان، نعمان انور ، مخیار احمد اور حمادو سیم سکواڈ میں شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 22مئی کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔