مظفر آباد(آن لائن) نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی سرنگ میں گیس بھرنے کے باعث دھماکے سے 3 مزدرو جاں بحق جب کہ 2 چینی اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے۔
 
پو لیس کے مطابق دھماکا گزشتہ رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب ہوا۔ جس سے تین مزددور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اٹھا رہ زخمی ہو گئے۔ 
 
زخمی مزدوروں میں سے تین چینی باشندے بھی شامل ہیں۔ جنہیں طبی امداد کیلئے شیخ خلیفہ بن زائد النہیان اسپتال مظفرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال عملے کا کہنا ہے کہ زخمی مزدوروں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔