لاہور (دنیا نیوز ) پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار اور ہدایتکار سنتوش کمار کی آج تینتیس ویں برسی ہے ۔ پاکستانی فلمی صنعت کے پہلے رومانٹک ہیرو سید موسی ٰرضا جنہیں دنیا سنتوش کمار کے نام سے جانتی ہے ، نے فلم "بیلی" سے فنی کیرئیر کا آغاز کیا ، وہ انیس سو پچاس سے بیاسی تک لولی وڈ فلموں میں سپرہٹ

کیرئیر کا آغاز فلم "بیلی " سے کیا

کردار کرتے رہے ، سنتوش کمارکی معروف فلموں میں دو آنسو ، انتظار ، سرفروش ، وعدہ ، دیور بھابھی ، سات لاکھ اور مکھڑا شامل ہیں ۔ سنتوش کمار سینتالیس سے زائد فلموں میں اپنی شریک حیات صبیحہ خانم کے ساتھ نظر آئے ۔ لولی وڈ کا یہ تاریخ ساز اداکار گیارہ جون انیس سو بیاسی کو چھپن سال کی عمر میں مداحوں سے بچھڑ گیا