انگلینڈ میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم نے چودہ روز کا قرنطینہ مکمل کرلیا

184

لندن: 

اولڈ ٹریفورڈ میں موجود ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم نے 14 روز کا قرنطینہ مکمل کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم آج سے باقاعدہ اپنی کرکٹ سرگرمیاں شروع کررہی ہے۔ پہلے مرحلے میں وارم اپ میچ شیڈول کیا گیا ہے۔

دوسری جانب انگلیڈ کی کرکٹ ٹیم کے 30 کرکٹرز اورپندرہ رکنی اسپورٹس اسٹاف ساؤتھمپٹن کرکٹ گراؤنڈ کے فائیواسٹار ہوٹل کے تیسرے فلور پر قیام کرے گا۔ ہوٹل منتقل ہونے سے پہلے دستے کے تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ رپورٹ آنے تک سب کمروں میں ہی موجود رہیں گے۔ کسی کو ان سے ملنے جلنےکی اجازت نہیں ہوگی۔

ہوٹل کے ریسٹورنٹ کو انگلینڈ ٹیم کے ڈائننگ ہال میں تبدیل کردیا گیاہے تاکہ سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے کھانا کھایا جاسکے۔کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف اسٹیڈیم کے مخصوص زونز میں ہی داخل ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کےدرمیان پہلا ٹیسٹ 8 جولائی سے ساؤتھ ہمپٹن میں کھیلاجانا ہے۔