سلیم نواز فضائیہ کالج ‘کلاس چھٹی کی ہونہار طالبہ فریال زہرا کی آئی بی آئی سی امتحانات میں سکول میں دوسری پوزیشن

1,023

کراچی (آن لائن) سلیم نواز فضائیہ کالج پی اے ایف بیس مسرور کی کلاس چھٹی کی ہونہار طالبہ فریال زہرا نے آئی بی آئی سی امتحانات میں اپنے سکول میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ چودھویں انٹرنیشنل چیلنج آن انفارمیٹکس اینڈ کمپیوٹیشنل مقابلے ملک بھر میں ہوئے جس میں مجموعی طور پر 1089 طلبہ و طالبات نے شرکت کی اس میں فریال زہرا نے ملک بھر میں 52پوزیشن حاصل کی جبکہ ضلع کراچی کے 281بچوں میں فریال کی پوزیشن 35ویں رہی۔فریال زہرا نے اپنی اس کامیابی کا سہرا اپنے والد سید عامر حسین اور

والدہ ریحانہ عامر کے سر باندھا ہے اور کہا کہ ان کی دعاﺅں کی وجہ سے وہ یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں انہوں نے ساتھ ہی اپنے اپنے اساتذہ کی محنت اور شفقت کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں بہترین رہنمائی فراہم کی فضائیہ کالج کے زیر اہتمام پانچویں اور چھٹی جماعت کے طلبہ و طالبات کیلئے یہ مقابلے پورے ملک میں منعقد کئے گئے تھے۔ فریال کی اس کامیابی پر ان کے والدین بھی بہت خوش ہیں جبکہ فریال پینٹنگ مقابلوں میں بھی باقاعدگی سے حصہ لیتی ہیں جو کے ان کا شوق ہے اور وہ اس حوالے سے مستقبل میں بڑے آرٹ مقابلوں میں بھی حصہ لینے کی خواہشمند ہیں۔(صدیق ساجد)