جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے مبینہ ٹیکس ڈیٹا لیک کیس میں گرفتار تین ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

48

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے مبینہ ٹیکس ڈیٹا لیک کے کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے قائم کئے گئےمقدمہ میں گرفتار تین ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔

تفصیل کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے مبینہ ٹیکس ڈیٹا لیک کے کیس میں ایف آئی اے کے مقدمہ میں گرفتار تینوں ملزمان شہزاد نیاز ، ارشد علی اور عدیل اشرف جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان کے وکلاء اور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔تفتیشی افسر کی جانب سے تینوں ملزمان کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

عدالت نیایف آئی اے کے مقدمہ میں گرفتار تینوں ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئیایف آئی اے کے حوالے کردیا۔