اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 تا 30دسمبر کا روسٹر جاری کر دیا

41

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26دسمبر 30دسمبر کا روسٹر جاری کر دیا ۔چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈیوٹی رجسٹرار جوڈیشل نے ڈیوٹی روسٹر جاری کیا

موسم سرما کی تعطیلات کے باعث تین ججز رخصت پر ہونگے26دسمبر سے شروع ہونیوالے ہفتے میں دو ڈویڑن ،پانچ سنگل بینچ دستیاب ہونگیآئندہ ہفتے کے لیے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اعجاز اسحاق خان پر مشتمل بینچ دستیاب ہوگا جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل دو رکنی بینچ بھی کیسز پر سماعت کرے گاچیف جسٹس عامر فاروق ،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سنگل بینچ میں کیسز کی سماعت کریں گے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل سنگل بینچ بھی دستیاب ہوگاچیف جسٹس کی ہدایت پر خصوصی ڈویڑن بنچ یا لارجر بینچ سماعت کے لیے دستیاب ہوگا۔