پرویز الٰہی کی بطور وزیراعلیٰ ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور:چوہدری پرویز الٰہی کی بطور وزیراعلیٰ ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی ،
لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی لارجر بنچ 11 جنوری کو سماعت کرے گا۔جسٹس عاصم حفیظ ،جسٹس چودھری محمد اقبال بنچ میں شامل ہیں،جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس طارق سلیم شیخ بھی بنچ میں شامل ہیں،عدالت نے گورنر پنجاب کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔