توشہ خانہ کیس:عمران خان کی واپس لینے کی درخواست 25 جنوری کو سنیں گے ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ

21

اسلام آباد ( محمد بشارت)سابق وزیر اعظم عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست واپس لینے کی استدعا کردی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی کیخلاف عمران خان کی درخواست پرسماعت کی۔

عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔عمران خان کے وکیل نے استدعا کی کہ یہ معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت ہے، اس لئے ان کے موکل کو درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی مرکزی درخواست 25 جنوری کو سماعت کے لئے مقرر ہے،

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیس میں دیگر فریقین نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، اس لئے کیس واپس لینے کی درخواست بھی 25 جنوری کو ہی سنیں گے۔