میری توجہ اس وقت صرف فٹنس پر ہے، شاہین آفریدی

20

لاہور :لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی پرفارمنس یا ٹائٹل کے دفاع کا کوئی ٹارگٹ سیٹ نہیں کیا، میری توجہ اس وقت اپنی فٹنس پر ہے اور اس کے لیے میں محنت کر رہا ہوں۔

پاکستان سپر لیگ کی چیمپئین لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پی ایس ایل 8 میں فینز کو لاہور قلندرز کی طرف سے اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، ہماری ٹیم پاکستان سپر لیگ کے لیے تیار ہے۔فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم میں آٹھ نو کھلاڑی وہی ہیں جو پہلے بھی پلئینگ الیون کا حصہ ہیں، جہاں ہمیں ضرورت تھی وہاں ہم نے نئے کھلاڑیوں کو لیا ہے، اس لیے میں کہہ سکتا ہوں کہ پی ایس ایل 8 کے لیے ہماری ٹیم اچھی بنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکندر رضا اور لیام ڈاسن دنیا بھر میں لیگز کھیل رہے ہیں، سکندر رضا کی حالیہ کارکردگی شاندار ہے، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی وہ اچھا کھیلے۔شاہین شاہ آفریدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں ابھی اپنی تیاریوں سے انجوائے کر رہا ہوں، وقت آنے پر چیزیں دیکھتا ہوں