عام انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،چوہدری شجاعت

24

لاہور:مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہتمام جماعتیں معاشی بحالی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر مل بیٹھ کر فیصلیکریں اور مشترکہ کانفرنس کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان کریں۔جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ابھی تو انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے، عام انتخابات بھی وقت پر ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے،

چوہدری شجاعت نے تجویز دی کہ تمام جماعتیں معاشی بحالی کے ون پوائنٹ ایجنڈیپربیٹھ کرفیصلے کریں اور معاشی بحالی کی مشترکہ کانفرنس کی سربراہی چیف جسٹس کریں۔ق لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ ان کا چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کو ق لیگ سے نکالنے کا ارادہ نہیں ہے، چاہتاہوں کہ پرویزالہٰی مسلم لیگ ق ہی میں رہیں،

شوکاز نوٹسز صرف ان کے غلط اقدام کو روکنے کیلئے دیئے گئے،چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ میرے اور پرویزالہٰی کے درمیان معاملہ ایم پی ایز کے متعلق خط سے خراب ہوا، مجھے پرویزالٰہی نے بہت کہا کہ خط واپس لے لیں مگر میں نے کہا کہ یہ ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی چوہدری پرویز الٰہی سے بات اس حد تک جا پہنچی کہ گھر کے اندر تقسیم کے لئے دیوار بنانے کی باتیں ہونے لگیں، میں نے کہا ایسی دیوارتومیں نہیں بننے دوں گا،دیوار بنانے کا مقصد عمران خان کو یقین دلانا تھا کہ ہم علیحدہ ہیں۔