انٹر بینک اور مقامی کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ بدستور جاری

29

کراچی:انٹر بینک اور مقامی کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر مزید25پیسے گھٹ کر230روپے کی سطح پرآ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید50 پیسے بڑھ کر240 روپے کی سطح پرجاپہنچی۔ جمعہ کو یورو کی قیمت خرید1روپے بڑھ کر272روپے اور برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید1روپے کے اضافے سے311روپے ہوگئی۔سعودی ریال کی قیمت خرید67روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید69روپے پر برقرار رہی