صبا قمر نے نئے ڈرامے کی جھلک شئیر کردی

25

لاہور:صبا قمر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اپنے آنے والے نئے ڈرامہ سیریل ’ سر راہ ’ کا ایک ٹیزر شیئر کیا ہے۔ ڈرامہ منفرد کہانی کے ساتھ ساتھ اسٹار کاسٹ پر بھی مشتمل ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر ٹیزر پوسٹ کیا۔کیپشن میں لکھا : یہ ہے وہ بڑا اعلان جس کا ہم سب کو انتظار تھا۔کہانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صبا کا کہنا تھا کہ ڈرامہ کئی طوفانی موڑ سے بھرپور ہے۔

سوچنے پر مجبور کردینے والی کہانی پر مبنی اس ڈرامہ سیریل کو عدیل رزاق نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری احمد بھٹی نے کی ہے۔اسٹار کاسٹ پر مشتمل اس ڈرامہ میں انڈسٹری کے چند بڑے نام کردار نبھاتے نظر آئیں گے جن میں صبا قمر کے علاوہ منیب بٹ ، حریم فاروق ، سنیتا مارشل ، صبور علی اور دیگر شامل ہیں۔صبا قمر اس کے علاوہ آنے والے نئے ڈراموں Tumhare Husn Ke Naam اور Serial Killer میں بھی دکھائی دیں گیں۔