سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر وزیراعظم کی شدیدمذ مت

12

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ فعل ناقابل قبول ہے۔ سویڈن میں دائیں بازو کے قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔آزادی اظہار کا لبادہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کرنے کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔

اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ نے بھی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا اظہار رائے کی آزادی میں نہیں آتا۔دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ انسانی حقوق کے علم بردار لوگوں کو تشدد پر نہ اکسانے کی ذمہ داری نبھائیں۔