عمران خان کو اصل تکلیف یہ ہے محسن رضا نقوی کی تقرری جادو ٹونے کیوں نہیں ہوئی ، مریم اورنگزیب

21

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو اصل تکلیف یہ ہے کہ محسن رضا نقوی کی تقرری جادو ٹونے سے نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق ہوئی ہے ۔

عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ محسن رضا نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری آئین و قانون کے مطابق ہوئی ہے ،الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سراہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اس بار بزدار جیسا شخص مسلط نہیں ہوا ہے ،پنجاب لوٹنے والو سن لو اب الیکشن ہوں گے سلیکشن نہیں

انہوں نے کہا کہ محسن رضانقوی کے نگران وزیر اعلیٰ بننے پر فارن ایجنٹ اور شوکت خانم ہسپتال کے چندے کے 30 لاکھ ڈالر سے کاروبار کرنے والے عمران خان کو اصل تکلیف یہ ہے کہ یہ تقرری جادو ٹونے سے نہیں بلکہ آئین اور قانون کے مطابق ہوئی ہے