مریم نواز 28 جنوری ہفتے کی شب8 بجے لاہور پہنچیں گی،مریم اورنگزیب

19

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر ،چیف آرگنائزر مریم نواز انشاء اللہ28 جنوری ہفتے کی شب 8 بجے لاہور پہنچیں گی

عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ آپ سب کی دعاوٴں سے مریم نواز شریف سرجری کے بعد صحت یاب ہو کر وطن واپس آ رہی ہیں، مریم نواز 26 جنوری کو لندن سے روانہ ہوں گی اوراور 28 جنوری،ہفتے کی شب 8 بجے لاہور پہنچیں گی،آپ سب کی دعاوٴں اور نیک تمناوٴں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔