نیپرا کا ملک میں بجلی کے بریک ڈاوٴن کا نوٹس ،رپورٹ طلب

26

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اتھارٹی نے ملک میں ہونے والے بجلی کے بڑے بریک ڈاوٴن کا نوٹس لے لیا۔نیپرا کی جانب سے جاری علامیے کے مطابق اتھارٹی نے این ٹی ڈی سی سے رپورٹ طلب کرلی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ 2021 اور 2022 میں بلیک آوٴٹ اور ٹاور گرنے کے واقعات پر جرمانے کرچکے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کیلئے نیپرا مسلسل ہدایات، سفارشات جاری کرتا رہا ہے۔