سپریم کورٹ :شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کیخلاف اپیل ناقابل سماعت قرار

13

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے شہباز شریف خواجہ سعد رفیق کے پروڈیکشن آرڈر کیخلاف ریاض حنیف راہی کی دائر اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمٹا دی ہے۔ عدالت عظمی میں معاملے کی سماعت جسٹس اعجاز الااحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ شہباز شریف دوران نیب حراست پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چئیرمین بنے،پارلیمنٹ ایسا رولز نہیں بنا سکتی جو کسی دوسرے قانون کے منافی ہو،جن کیخلاف تحقیقات ہو رہی ہوتی ہے وہ پروڈیکشن آرڈر پر پارلیمنٹ آتے ہیں،نیب زدہ پروٹیکشن آرڈر پر پارلیمنٹ آکراپنے خلاف تحقیقات پر تقریر کرتے ہیں۔

جسٹس اعجاز الااحسن نے کہا کہ آپ کا حق دعوی نہیں بنتا،شہباز شریف اورخواجہ سعد رفیق کو آپ فریق کیسے بنا سکتے ہیں، پارلیمنٹ کے معاملات میں کیسے مداخلت کر سکتے ہیں۔عدالت عظمی نے اپیل مسترد قرار دیتے ہوئے نمٹا دی ہے۔