تحریک انصاف کے43 اراکین استعفے22 جنوری کو ہی منظور کئے جانے کا انکشاف

20

اسلام آباد:تحریک انصاف کے 43 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے 22 جنوری کو ہی منظور کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ،قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے استعفوں کی واپسی کی درخواست 23 جنوری کو آی میل اور وٹس ایپ کی تھی،22 جنوری کو اسد قیصر اور فواد چوہدری نے پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں باقی اراکین کے استعفے بھی منظور کرنے کا مطالبہ کیا تھا ،دونوں کی میڈیا سے گفتگو کا آڈیو وڈیو ریکارڈ موجود ہے ،سپیکر نے 22 جنوری کو ہی باقی 43 اراکین کے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوا دئیے تھے،23 جنوری کوای میل اور وٹس ایپ درخواستیں خلاف ضابطہ تھیں،چونکہ استعفے 22 جنوری کو منظور کیے گئے تھے اس لیے 23 کو واپسی کی درخواستیں غیر موثر تھیں