کے ایل راہول اور آتھیا شیٹی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

22

ممبئی: بھارتی کرکٹر کے ایل راہول اور آتھیا شیٹی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آگئیں۔شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد مشہور جوڑی کے ایل راہول اور آتھیا شیٹی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بیحد پسند کیا جا رہا ہے۔

دونوں کی شادی کو خفیہ رکھا گیا تھا جبکہ ان کی شادی میں صرف خاص رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔تاہم گزشتہ روز سے ہی بالی ووڈ اداکاروں نے سنیل شیٹی کو ان کی بیٹی کی شادی کی مبارکباد دینا شروع کر دی تھی جس کے بعد نوبیا ہتا جوڑے نے بھی میڈیا کے سامنے شاندار انٹری دیتے ہوئے تصاویر بنوائیں۔

میڈیا میں میٹھائی تقسیم کرتے ہوئے سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ وہ اب آفیشیلی سسْر بن چکے ہیں ولیمے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ریسیپشن انڈین پریمئیر لیگ کے بعد ہو گا