پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ آمنے سامنے

14

اسلام آباد:تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں پر قومی اسمبلی میں واپسی کا معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ آمنے سامنے آ گئے ،

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ جب تحریک انصاف کے تمام اراکین مستعفی ہوگئے ہیں تو اب مخصوص نشستوں پر واپسی کیسے ہوگی تاہم الیکشن کمیشن حکام کے مطابق اپنی مجموعی تعداد کے تناظر میں تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی 34 نشستیں واپس مل سکتی ہیں،قومی اسمبلی حکام نے کہا کہ سپیکر منحرف اراکین اور استعفے نہ دینے والے اراکین کے علاوٴہ باقی سب استعفے منظور کر چکے

جن اراکین کی بنیاد پر مخصوص نشستیں ملنی ہیں وہ ایوان میں موجود نہیں الیکشن کمیشن اپنے طور پر اگر کوئی اس حوالے سے فیصلہ کرتا ہے تو آئین و قانون دیکھنا ہوگا