فوادچوہدری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس کا موقف سامنے آگیا

16

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس کا بھی موقف سامنے آگیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے آئینی اداروں کے خلاف شر انگیزی پیدا کرنے کی کوشش کی، آئینی ادارے کی درخواست پر فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر کو فرائضِ منصبی سے روکنے کے لیے ڈرایا دھمکایا ،

آئینی ادارے کی درخواست پر فواد چوہدری کے خلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا ،انہوں نے آئینی اداروں کے خلاف شر انگیزی پیدا کرنے اور اداروں کے خلاف لوگوں کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی ، فواد چوہدری کے خلاف مقدمے پر قانون کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے ان کے خلاف مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر درج کیا گیا۔

درج کی گی ایف آئی آر کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہو گئی ہے، جو لوگ نگراں حکومت میں لگ رہے ہیں ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے۔