سپریم کورٹ میں ایک سیٹ سے زیادہ پر الیکشن لڑنے کیخلاف درخواست دائر

20

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ایک سیٹ سے زیادہ پر الیکشن لڑنے کیخلاف درخواست دائر،رجسٹرار آفس نے شہری انور مغل کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی۔

شہری انور مغل نے درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ہے،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آئین امیدوار کو ایک سے زیادہ نشستوں پر الیکشن لڑنے کی اجازت دیتا ہے،آئین کے مطابق ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے بہبود کے اقدامات اٹھائے،ایک سیٹ کے الیکشن پر کروڑوں روپے اخراجات ریاست برداشت کرتی ہے،

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایک سے زیادہ نشستوں پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے آرٹیکل 223 کو کالعدم قرار دینے سمیت حکومت کو الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا حکم دیا جائے،جو امیدوار ایک سے زیادہ نشستوں پر الیکشن لڑے اس سے ضمنی انتخابات کے اخراجات جمع کرانے کا حکم دیا جائے۔۔۔