اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی فواد چوہدری کی گرفتاری کی مذمت

30

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری کی مذمت کی ہے ،اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جوانٹ سیکرٹری نے گرفتاری کی مذمت کا بیان جاری کیا اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے ،بار اس بات پر یقین رکھتی ہے کسی شہری کے بنیادی حقوق کی حق تلفی نہیں ہونی چاہئے بار سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فواد چودھری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہے،اسلام آباد بار ارباب اختیار سے مطالبہ کرتی ہے ایسی صورتحال پر قانونی طریقہ اپنایا جائے