وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ملاقات

38

لاہور :وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آج اسلام آباد میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے محسن نقوی کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ امید ہے آپ اپنی ذمہ داری آئین کے مطابق احسن طریقے سے سر انجام دینگے اور الیکشن کے عمل کو غیرجانبدارانہ اور شفاف بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے