عمران خان کے بیان سے میرے خاندان کیلئے خطرات بڑھ گئے ہیں،بلاول بھٹو زرداری

31

اسلام آباد : عمران خان کا آصف زرداری پر الزام،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی بول پڑے۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری سے متعلق عمران خان کے بیان پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے مجھے اور میری پارٹی کو دھمکیاں دی گئی،اب عمران خان نے میرے والد آصف زرداری پر جھوٹے الزامات لگائے۔

بلاول بھٹو نے ٹویٹر پر اپنے بیان کہا کہ عمران خان کے بیان سے میرے خاندان کیلئے خطرات بڑھ گئے ہیں،ہم اپنی تاریخ کو دیکھتے ہوئے ایسے بیانات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں،عمران خان کے حالیہ بیان کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔قبل ازیں عمران خان کی جانب سے آصف زرداری پر قتل کرانے کا الزام لگانے پر پیپلز پارٹی نے عمران خان کو لیگل نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا۔