راولپنڈی:سیکیورٹی فورسزز کا شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن ،ایک دہشت گردہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسرز نے گذشتہ روز شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میرعلی میں خفیہ اطلاع پر ایک آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران اہلکاروں اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا،فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگئے،دہشت گرد و ں کے قبضے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ہلاک دہشت گرد سیکیو رٹی فورسزز کے خلاف کارروائی اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا