شعیب ملک اپنی 41ویں سالگرہ کل منائیں گے

108

لاہور :معروف کرکٹر اور سابق کپتان شعیب ملک کی 41ویں سالگرہ یکم فروری بدھ کو منائی جائے گی اس سلسلے میں کرکٹ کے شائقین اور شعیب ملک کے مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا جہاں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور شعیب ملک کی درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

شعیب ملک یکم فروری 1982ء کو پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے انہوں نے ون ڈے کرکٹ کا آغاز1999ء میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز 2001ء میں بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا۔