پشاور سانحہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں،آرمی چیف
اسلام آباد:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پشاور سانحہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں،دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت 225 ویں کورکمانڈر کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔
شرکا کو درپیش خطرات ،دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر بریفنگ دی گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ توڑنے کے جاری ا?پریشنز پر بریفنگ دی گئی ۔کانفرنس کے شرکا کا پشاور پولیس لائن کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیااور ذمہ دران کو کٹہر ے میں لانے کا عزم کا اظہار کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کاروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی ۔دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کامیابی کے لئے عزم کو تقویت ملتی ہے۔کسی بھی دہشت گرد گروپ کو پنپنے نہیں دیں گے ۔
تمام کمانڈرز انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر توجہ مرکوز رکھیں۔ انتجیلنس اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے ساتھ کوششیں جاری رکھیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکا نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہارکیا ۔کانفرنس کے شرکا نے کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کا بھی نوٹس لیا ۔اقوام متحدہ کی قراداوں اور کشمیر کی امنگوں کے مطابق جہدوجہد آزادی کی حمایت کا اعادہ کیا۔