بابر اعظم نے دنیا کی مہنگی ترین سپورٹنگ کمپنی سے معاہدے کی توسیع کرلی

40

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دنیا کی سب سے بڑی انگلش سپورٹنگ کمپنی گرے نکولس کے درمیان معاہدے میں توسیع ہوگئی۔اس حوالے سے انگلش اسپورٹنگ کمپنی گرے نکولس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان جاری کیا۔گرے نکولس نے ٹوئٹر پر اس سے متعلق لکھا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ دنیا کے معروف بیٹر بابر اعظم نے گرے نکولس کے ساتھ معاہدے کی توسیع پر دستخط کیے ہیں۔

اس سے قبل 2020 میں بابر اعظم نے اس کمپنی کو جوائن کیا تھا جبکہ 2022 میں اس کمپنی نے سٹار بیٹر کے لیے نیا بیٹ بھی تیار کیا تھا اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔واضح رہے کہ بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی گرے نکولس کمپنی کے بیٹ استعمال کرتے ہیں۔یاد رہے کہ انگلش اسپورٹنگ کمپنی گرے نکولس بیٹ، گلوز اور پیڈز سمیت کرکٹ کی دیگر چیزیں بناتی ہے۔