کراچی:پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے پاکستانی ڈراموں کو بھارتی ڈراموں سے بہتر قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے پاکستانی ڈراموں اور بھارتی فلموں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کی ایسی ہی مثال ہے جیسے انڈین فلموں کی ہے کہ ہم انڈین فلموں مقابلہ نہیں کرسکتے جس درجے کی وہ بناتے ہیں، اسی طرح بھارت ہمارے جیسے ڈرامے نہیں بناسکتا۔