باجوہ اور فیض حمید عمران خان کو سہولت کاری فراہم کرتے تھے،رانا ثناء اللہ

39

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید عمران خان کو سہولت کاری فراہم کرتے تھے، لانگ مارچ نئے آرمی چیف کی تعیناتی میں مداخلت کیلئے تھا، اب اس کا کوئی سہولت کار نہیں ہے تو پاگل ہوا پڑا ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری، اعظم سواتی یا شیخ رشید پر حکومت نے کیسز نہیں بنائے، اگر حکومت کیس بناتی تو چھ چھ ماہ باہر نہیں آتے۔انہوں نے کہا کہ لاڈلے کے سہولتکار نومبر میں فارغ ہوئے ہیں، جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید عمران خان کی سہولتکاری کرتے تھے، حکومت شہبازشریف کی تھی لیکن لاڈلے کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی جارہی تھی، لانگ مارچ کا گندنئے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے کیا جارہا تھا۔

اسلام آباد پر جو حملہ آور ہوا، اسلام آباد کو بند کرنا چاہتا تھا، یہ سب آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق تھا،جنرل باجوہ ریٹائرڈ نہیں ہونا چاہتے تھے، لیکن جب نئے آرمی چیف آگئے تو پھر جانا ہی تھا، لانگ مارچ کے پیچھے بڑے مذموم مقاصد تھے، یہ ملک کو تباہی کی طرف لے کر جانا چاہتے تھے۔اب اس کا کوئی سہولتکار نہیں ہے تو پاگل ہوا پڑا ہے، قوم جنازے اٹھا رہی ہے جبکہ وہ سیاست کرنے پر تلا ہوا ہے۔ اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگانے پر عمران خان کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو شیخ رشید کے ساتھ ہوا وہ ہرگز انتقامی سیاست نہیں ہے ،

ہم گرفتاریاں نہیں کرنا چاہتے ، مگر بیانات کے ذریعے جو دہشت گردی پھیلائی جارہی ہے وہ بھی تو ختم ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودہدری اور شیخ رشید کو یہ بیانات دینے کو حکومت نے نہیں کہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے منہ پر کپڑا ڈال کے عدالت لانے کے معاملے کی انکوائری کر رہے ہیں، ایسا کرنا حکومتی پالیسی نہیں تھی پشاور دھماکے کے حوالے وفا قی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہ کہ خیبر پختو نخواپولیس اورسی ٹی ڈی کی صلاحیتوں کو بڑھا یا جا ئے گا ۔ا وفا قی وزیر داخلہ نے کہا کہ پشا ور دھما کہ کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبو ل کی ہے ،

دھما کے میں افغانستا ن کی سر زمین استعما ل ہوناخارج ازامکان نہیں،جو ذمہ داری قبو ل کر رہے ہیں کو ئی شک نہیں کہ وہ کہاں مو جو د ہین،خود کش بمبا ر کی ا ندرونی سہو لت کا ری بھی خا رج ازامکا ن نہیں،دہشت گر دوں کے انٹیلی جنس ہیڈ آپر یشن تسلسل کے سا تھ ہو رہے ہیں ۔عسکر ی ادار وں کی انٹیلی جنس لیو ل پر افغا نستا ن سے با ت ہو ئی ہے ،ا فغا ن حکا م نے تعاون کی یقین دہانی کر ائی ہے