قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول

37

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

ان نشستوں پر پولنگ 19 مارچ 2023ء کو ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق امیدوار 10 سے 14 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جس کے بعد 15 فروری کو امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائیں گی۔بعد ازاں 18 فروری کو امیدواروں کی اسکروٹنی کی جائے گی اور پھر امیدوار یکم مارچ تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ پھر امیدواروں کو 2 مارچ کو نشانات الاٹ کئے جائیں گے