بحیثیت قوم دہشتگردی کی لعنت کوجڑسے اکھاڑپھینکنے گے،آرمی چیف

44

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بحیثیت قوم دہشتگردی کی لعنت کوجڑسے اکھاڑپھینکنے گے، انشااللہ دیرپاامن حاصل کرکے رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پشاورپولیس لائنزدھماکے کے مقام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیس افسران اورجوانوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے کے پی پولیس اورقانون نافذکرنیوالے اداروں کے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کردارکاسراہا۔ انہوں نے کہا کے پی پولیس دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن فورسزکے طورپرلڑی ۔

بحیثیت قوم دہشتگردی کی لعنت کوجڑسے اکھاڑپھینکنے گے۔آرمی چیف نے کہا انشااللہ دیرپاامن حاصل کرکے رہیں گے۔ آرمی چیف نے ماردوطن کے دفاع کیلیے جانوں کانذرانہ پیش کرنیوالے پولیس شہداکوخراج تحسین پیش کیا۔