ہریتک روشن کی ایکشن فلم ”کرش “کا چوتھا پارٹ تیاری کے مراحل میں

37

ممبئی : ہریتک روشن کی ایکشن فلم سیریز کرش شائقین میں بے حد مقبول رہی، اب اس کا چوتھا پارٹ بھی تیاری کے مراحل میں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریتھک روشن نے جنوری میں اپنی 49ویں سالگرہ پر تصدیق کی تھی کہ کرش 4 پر کام جاری ہے لیکن وہ کسی تکنیکی مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ڈائریکٹر راکیش روشن نے کہا ہے کہ نئے پارٹ کے متعلق جلد ہی اعلان ہوگا۔دوسری طرف ہریتھک اپنی فلم وار کے سیکوئیل کی تیاری میں بھی مصروف ہیں۔