لاہور: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) انتظامیہ نے پی ایس ایل 8 کو منفرد بنانے کیلئے نئی ٹرافی بنائی جائے گی۔ پاکستان سپر لیگ 8 کی نئی ٹرافی کی رونمائی روایتی انداز سے کی جائے گی ، لاہور کے شالیمار باغ میں پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
پی ایس ایل فرنچائزز کے کپتان اور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی ٹرافی کی رونمائی کریں گے جبکہ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے کپتان بھی ٹرافی رونمائی تقریب میں شامل ہونگے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے تحت ملک کے چار شہروں لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں کل 34 میچز کھیلے جائیں گے۔
میگا ایونٹ 13فروری سے 19 مارچ تک 4 وینیوز پرکھیلا جائے گا، 13 سے 26 فروری تک ملتان اور کراچی میں مقابلے ہوں گے، جب کہ 26 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، راولپنڈی میں میچز کھیلے جائیں گے۔