لاہور:سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے نکاح پر مبارکباد دی ہے ۔وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی کے نکاح میں نہ آنے کی وجہ پیشہ ورانہ مصروفیات تھیں لیکن میری دعائیں اور نیک تمنائیں جوڑے کے ساتھ ہیں۔ وسیم اکرم نے شاہین آفریدی کے بڑے بھائی اور سابق کرکٹر ریاض آفریدی کو بھی مبارکباد دی۔