صدر ،وزیر اعظم کا پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار تعزیت

مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،عارف علوی ،شہباز شریف

31

اسلام آباد :صدر ،وزیر اعظم نے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ،صدر مملکت عارف علوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور ورثاء سے تعزیت کی ،صدر مملکت نے مرحوم صدر کیلئے دعائے مغفرت، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ،دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے بھی پرویز مشرف کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ،اور کہا کہ مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،

وزیراعظم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعاکی۔ادھرچیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کے مغفرت اور درجات بلند کرے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے انتقال پر اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انہوں اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔