آئی سی سی سب کیلئے یکساں رولز بنائے، جاوید میانداد

44

کوئٹہ : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ جاوید میانداد نے کہا ہے کہ بھارت ایشیا کپ میں نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے، پاکستان کو کوئی فرق نہیں پڑتا، ہمیں کرکٹ مل رہی ہے۔کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اگر بھارت کو کنٹرول نہیں کر رہا تو گورننگ باڈی کا اور کیا کام ہے؟،

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو چاہیے رولز سب کیلئے یکساں بنائے، انڈیا ہوگا اپنے لئے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہاں آ کر کھیلنے اور ہارنے سے مصیبت ہوجاتی ہے، ماضی میں بھارت شارجہ سے بھی ڈر کر بھاگا تھا، شکست پر بھارت میں وبال آجاتا ہے، ماضی میں گواسکر کو بھی ہار پر بھارتی عوام سے مسئلے ہوئے۔سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو گڈ لک بولتا ہوں، زندگی میں سب چلتا ہے گھبرانا نہیں چاہیے