ضلعی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے جج عمر شبیر نے شیخ رشید کے خلاف آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش سے متعلق بیان دینے کے معاملے پرشیخ رشید کی بعد ازگرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت گزشتہ دن 12:30 بجے تک کا وقفہ دیا۔شیخ رشید کے وکلا، پراسیکیوٹر عدنان اور مدعی مقدمہ سلمان منیر عدالت میں پیش ہوں گے۔
گزشتہ سماعت پر مدعی کے وکیل سلمان منیر نے تیاری کیلئے دو دن کا وقت مانگا تھا۔عدالت نے مدعی کے وکیل کو تیاری کیلئے ایک دن کا وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے عدالت نے تین مختلف درخواستوں پر فیصلہ بھی سنایا تھاعدالت نے تھانہ مری کی جانب سے شیخ رشید کو شامل تفتیش ہونے کی استدعا منظور کی تھی۔تھانہ موچکو کراچی کی جانب سے راہداری ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی تھی۔عدالت کا شیخ رشید سے اہل خانہ اور وکلاء کی ملاقات کی استدعا پر اڈیالہ جیل سپریٹنڈنٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔شیخ رشید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں بند ہیں۔
مری پولیس شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کے لیے دوبارہ اسلام آباد کچہری پہنچی، جوڈیشل مجسٹریٹ کے جج عمر شبیر کی عدالت میں پولیس کی شیخ رشید کی طلبی کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی توعدالت نے درخواست مری پولیس کو واپس کردی،پہلے پراسس فالو کریں پھر میرے پاس آئیں۔عدالت نے مری پولیس کو ہدایت کر دی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ سیشن جج کے پاس پہلے درخواست جائے گی۔سیشن جج مجھے مارک کریں گے پھر سماعت ہو گی۔شیخ رشید کے وکلاء کی جانب سے وکالت نامہ بھی جمع کروا دیا گیا۔مدعی مقدمہ کے وکیل سلمان منیر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔شیخ رشید کے وکیل سردار عبد الرازق ،انتظار پنجوتھہ اور تفتیشی افسر انسپکٹر عاشق عدالت میں پیش ہوئے،تفتیشی افسر کی جانب سے ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا۔
جج نے کہا کہ کل والا ہائیکورٹ کا آڈر آگیا ہے۔تو جمع کروا دیں۔ہائیکورٹ کا تحریر فیصلہ شیخ رشید کے وکلا کی جانب سے تحریری فیصلہ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔وکیل سردار عبدرازق نے عدالت سے کہا کہ شیخ رشید پر ایک عام شہری نے الزام لگایا جو پیپلز پارٹی کا ورکر ہے۔شیخ رشید پر آصف علی زرداری اگر الزام لگاتے تو الگ بات تھی۔الزامات لگانے پر آصف علی زرداری کی جانب سے عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا جاسکتا تھا۔
شیخ رشید نے کہا عمران خان جو کہتے سچ کہتے، جھوٹ نہیں کہتے جس پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے شیخ رشید کی ضمانت کی استدعا کر دی۔شیخ رشید سے اب کوئی تفتیش کی ضرورت نہیں ضمانت منظور کی جائے۔ہائیکورٹ نے بھی فیصلے میں مزید کسی بھی کارروائی سے روک دیا ہے۔شیخ رشید سے جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس کو کچھ برآمد نہیں ہوا۔شیخ رشید پر مقدمہ صرف سیاسی انتقام لینے کے لیے درج کیاگیا۔شیخ رشید کے گھر پر رات کو دھاوا بولا، ساڑھے سات لاکھ سے زیادہ کیس پولیس لے گئی۔شیخ رشید کے گھر سے متعدد قیمتی تحفے پولیس لے گئی۔شیخ رشید کے گھر پر ڈیڑھ سو پولیس اہلکار داخل ہوئے۔شیخ رشید کی دو بلٹ پروف گاڑیاں بھی پولیس ساتھ لے گئے
شیخ رشید کے وکیل سردار عبدرازق نے درخواستِ ضمانت پر دلائل مکمل کرلیے۔شیخ رشید کے وکیل انتظار پنجوتھا نے درخواست ضمانت پر دلائل دینا شروع کردیئے۔مقدمے کا مدعی ایک سرکاری افسر نہیں بلکہ ایک عام سیاسی ورکر ہے شیخ رشید کے خلاف جو دفعات لگائی گئیں ان پر صرف سرکاری افسر کمپلینٹ کرسکتاہے۔آصف علی زرداری کی اگر جان کو خطرہ ہے،تو انہوں نے کیا الزام لگایا؟آصف علی زرداری نے صرف عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے۔تمام وکلاء کے دلائل سننے کے بعدعدالت نے ضمانت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی۔