ایف اے ایف ٹی قوانین منظور ہوتے ہی این آر او کی امید دم توڑ گئی ،اسد عمر

407

ااپوزیشن اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ اسمبلی میں تو این آر او ملنا نہیں تو سڑکوں پر تلاش کریں،وفاقی وزیر

سلام آباد( آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہاہے کہ ایف اے ایف ٹی قوانین منظور ہوتے ہی این آر او کی امید دم توڑ گئی ، اب یہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اسمبلی میں تو این آر او ملنا نہیں تو سڑکوں پر تلاش کریں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاہے کہ کیا پچھلے ایک ماہ میں کوئی نیا الیکشن ہوا جس میں دھاندلی ہوئی ؟ جواپوزیشن اچانک اسمبلی سے نکل کر سڑکوں پر آنے کی بات کررہی ہے۔انہو ںنے کہا کہ ایف اے ایف ٹی قوانین منظور ہوتے ہی این آر او کی امید دم توڑ گئی ؟، اب یہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اسمبلی میں تو این آر او ملنا نہیں تو سڑکوں پر تلاش کریں