کابینہ میں عوامی مسائل کے حل کے بجائے نواز شریف ڈسکس ہوتا ہے،احسن اقبال

391

تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو کچل دیا،غریب کو ٹوئٹر ٹرینڈ بنا دینے سے روٹی نہیں ملے گی،رہنما مسلم لیگ(ن)
نارووال ( آن لائن)مسلم لیگ ن کے سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جادو منتر کی حکومت ہے،کابینہ میں عوامی مسائل کے حل کے بجائے نواز شریف ڈسکس ہوتا ہے،غریب کو ٹوئٹر ٹرینڈ بنا دینے سے روٹی نہیں ملے گی۔ناروال میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہو ئے لیگی رہنما احسن اقبال نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو کچل دیا ہے ، ن لیگی ارکان سے زبردستی وفاداریاں تبدیل کروائی گئیں آزاد منصفانہ انتخابات کے ذریعے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کیا جائے ،ملک بچانے کیلئے ضروری ہے کہ نااہل حکومت کو گھر بھیجاجائے ،پاکستان کو اقتصادی راستہ پر ڈالنے کیلئے شفاف انتخابات ضروری ہیں،ملک میں آئین کی بحالی سے معیشت ترقی کر سکتی ہے۔ناکامیوں کاجواب دینے کے بجائے عمران خان کاایک ہی موقف ہے این آراونہیں دوں گا، کابینہ میں عوامی مسائل کے حل کے بجائے نواز شریف ڈسکس ہوتا ہے،غریب کو ٹوئٹر ٹرینڈ بنا دینے سے روٹی نہیں ملے گی۔لیگی رہنما نے کہاکہ انھوں نے سی پیک کو پوری دنیا میں متنازع بنا دیا،اگرکوئی یہ کہتاہے مسلم لیگ کی لڑائی فوج کےساتھ ہے وہ اپنے دماغ کا علاج کرائے،حکومتی وزیر،مشیر غداری کے سرٹیفکیٹ دینا بند کریں۔#/s#
٭٭٭٭٭