موسم سرما میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ ہے،عمران خان

435

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موسم سرما میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ ہے، سب سے گزارش ہے متوقع کورونا کی لہر سے بچنے کیلئے تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دوسرے ممالک کی نسبت ہم کورونا کے شدید اثرات سے بڑی حد تک محفوظ رہے لیکن سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ کورونا سے بچاوَ کیلئے ماسک کا استعمال کرے ، تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایاجائے۔#/s#