آئی سی سی ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی عالمی درجہ بندی،آسڑیلیا دونوں میں نمبر ون

318

#/h#
دبئی(آن لائن) ا?ئی سی سی کی جانب سے ویمنز کرکٹ کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی گئی۔رینکنگ کے مطابق ا?سٹریلیا دونوں فارمیٹ میں ٹاپ پر ہے جب کہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کی درجہ بندی میں پاکستان کا ساتواں نمبر برقرار ہے۔ ایک روزہ فارمیٹ میں ا?سٹریلیا سرفہرست ہے جب کہ بھارت کا دوسرا اور انگلینڈ کا تیسرا نمبر ہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم چوتھے نمبر پر ا?گئی ہے جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر چلی گئی ہے، ویسٹ انڈیز چھٹے اور پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بھی ا?سٹریلوی ٹیم پہلے نمبر پر موجود ہے جب کہ انگلینڈ کا دوسرا نمبر ہے اور بھارتی ٹیم تیسری پوزیشن پر جاچکی ہے، پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے