نئی پنجابی فلم”عشق میراانمول “کی ریلیزسے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں،صفدرماہی

495

خالق نگر(آن لائن) پاکستان فلم انڈسٹری کے فوک گلوکار و اداکار صفدرماہی نے کہا ہے کہ میری فلم“عشق میرا انمول”میوزک اور موضوع کے اعتبار سے منفرد فلم ثابت ہو گی جو فلم بینوں کے معیار پر پورا اترے گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی فلم”عشق میراانمول“کی ریلیزسے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، گلوکار واداکار صفدرماہی نے پرستاروں کو امید دلائی ہے کہ فلم“عشق میرا انمول” ان کو انٹرٹیمنٹ مہیا کرے گی، جو کچھ وہ دیکھنا چاہتے ہیں فلم میں ان چیزوں کا خیال رکھا گیا ہے۔ صفدر ماہی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی فلم پر بھرپور محنت کی ہے، یقین ہے فلم کامیابی کے ریکارڈ قائم کرے گی۔ مرکزی کردارصفدرماہی نے اداکیا ہے ان کے مقابل ہیروئن کا کردارصائم علی اور نادرہ چودھری نے نبھایا ہے،مذکورہ فلم کوتین زبانوں میں ڈب کیا گیا ہے جن میں اردو،انگلش اورپنجابی شامل ہیں،فلم کے مصنف وہدائیتکارباسوچودھری،شاعری مشتاق علوی،اکرم خیال،ایم اے تبسم،اقبال قیصر،نزیرعباس نے لکھی ہے،میوزک ڈائریکٹراستادقادرعلی شگن، گلوکاروں میں سائرہ نسیم،نورافشاں،صفدرماہی،عمران شوکت علی،نصیبولال،ناہیدطالب شامل ہیں،فلم کی کاسٹ میں اداکارہ صائم علی،صفدرماہی،نادرہ چودھری،لائبہ خان،سویراشیخ،انیلہ آغا،موسمہ علی،اچھی خان،خاورخان،رومان خان،مہراخترخان،باسوچودھری،راحیلہ آغا،دردانہ رحمن،فیصل کھچی،احمدچیمہ،جاویدچودھری،مقصودعالم،چائلڈسٹارسلمان،شفقت چیمہ ودیگرفنکارشامل ہیں