ٹرمپ کے پرسنل اٹنڈینٹ کاکورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

497

واشنگٹن( آن لائن ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پرسنل اٹینڈنٹ نک لونا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور ان کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ نک لونا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ رہتے تھے۔وائٹ ہاو¿س کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بخار، سینے میں درد اور کھانسی ہے لیکن وہ آکسیجن پر نہیں ہیں۔ خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے لیکن وہ اسپتال میں نہیں ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی طبیعت سنبھل نہیں سکی ہے جبکہ وائٹ ہاو¿س انتظامیہ نے بھی کہا ہے کہ ٹرمپ کی صحت کے لیے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔ امریکی صدر مزید کئی دنوں تک اسپتال میں زیرعلاج رہیں گے۔ وائٹ ہاو¿س کے ڈاکٹر نے کہا کہ ہم امریکی صدر کی صحت کے بارے میں محتاط طور پر پرامید ہیں۔ٹرمپ صدراتی مہم کے دوران مختلف ریاستوں میں جلسے کر رہے تھے جن میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوتی تھی اور ماضی میں ٹرمپ ماسک پہننے سے انکار بھی کرتے رہے ہیں