پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے چارج کی منتقلی کے موقع پر غیر رسمی اجلاس کا انعقاد پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔
اس موقع پر حافظ طاہر خلیل، خواجہ کاشف اور سابق صد پی أر اے بہزاد سلیمی بھی موجود تھے_ حاظرین نے کرونا سے شہید ہونے والے صحافیوں ارشد وحید چودھری، سہیل عبدالناصر، جوہر مجید اور طارق محمود ملک کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
اس موقع پر ارکان نے تعارف اور پی آر اے کے حوالے سے اپنا ویژن شیئر کیا_
معزز ارکان پی آر اے کی جانب سے تنظیم کے معاملات کو مزید بہتر بنانے اور صحافیوں کی بہتری کے لئے تجاویز دی گئیں_
سیکریٹری پی آر اے آصف بشیر چودھری نے منتخب ممبران سے تنظیم کو آگے لے جانے کے لیے اپنا ویژن شیئر کیا_ سیکریٹری پی آر اے کی تجویز پر عید قرباں سے قبل صحافیوں کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے متعلقہ حکومتی وزراء اور عہدیداران سے ملنے کے لیے کمیٹی بنا کر ملاقاتوں کا فیصلہ کیا گیا_ اس سلسلے میں ایک اہم میٹنگ وفاقی وزیر اطلاعات سے بروز جمعہ کے روز کی جائے گی_ اس موقع پر پی آر اے ممبران سے درخواست کی گئی کہ جن اداروں میں بقایاجات یا تنخواہوں کی ادائیگی تسلسل سے نہیں ہو رہی وہ سیکریٹری پی آر اے یا صدر پی آر اے سے رابطہ کر کے تفصیلات بتا سکتے ہیں_
پی آر اے عہدیداران نے صحافیوں کے لئے ہیلتھ انشورنس کے لئے جدوجہد کرنے کی ضرورت پر زور دیا_ ارکان نے ووٹرز لسٹ میں بے روز گاری کے الفاظ کو فری لانسر سے تبدیل کرنے، آئین میں موجود سقم ختم کرنے کی تجویز سے بھی اتفاق کیا_
یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ایسوسی ایشن کے تین ماہ کے ٹارگٹس قائم کرنے اور ان کے حصول کے لیے کارکردگی کو ریویو بھی کیا جائےگا_ سیکرٹری پی آر اے آصف بشیر چوہدری نے پی آر اے کو رجسٹر کروانے کی تجویز بھی دی جسے منظور کر لیا گیا_
پیٹرن ان چیف پی آر اے حافظ طاہر خلیل کا کہنا تھا کہ پی آر اے کو دس سال میں صحافیوں کی بڑی تنظیم بنا دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ راجہ اصغر اور سعود ساحر کی تصاویر بھی گیلری میں آویزاں کی جائیں۔
پی آر اے کی تقریب حلف برداری کو یادگار بنایا جائے۔پی آر آے کو یوم جمہوریت اور یوم آئین کے مئوقع پر تقریبات کا انعقاد کرنا چاہیے اور بھرپور طریقے سے منانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینئیر صحافیوں کو اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے۔ کپیسٹی بلڈنگ کی کمیٹی کو فعال کیا جائے_
خواجہ کاشف رفیق کا کہنا تھا کہ سابقہ باڈی کو کسی نے ڈکٹیٹ نہیں کیا اور نہ ہی دباو ڈالا گیا۔پی آر اے کی حد تک سارے متحد ہیں پی آر اے بہتر اقدام کرے مگر اسے اپنی شناخت پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔ پی أر اے کے صدر صدیق ساجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کی بہتری کے لئے سب مل کر چلیں گی۔ یہاں کوئی شخصی فیصلہ نہیں ہو گا۔
آخر میں چارج کی منتقلی کی تقریب ہوئی_ غیر رسمی اجلاس میں صدر صدیق ساجد، نائب صدر احمد نواز، سیکر ٹری آصف بشیر چوہدری، سیکرٹری خزانہ انتظار حیدری، ممبران گورننگ باڈی عاصم یاسین، حافظ ماجد، رانا طارق ، اورنگزیب کاکڑ، صباء باجیر اور عائشہ ناز نے شرکت کی۔