اسلام آباد: صدر مملکت کا چیف جسٹس کے نام لکھا خط سامنے آگیا، عارف علوی نے کہا ہے کہ غیرملکی سازش کے خلاف تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی چیف جسٹس خود کریں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حکومت گرانے کی غیرملکی سازش کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کی غرض سے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا تھا جس کا متن سامنے آگیا ہے۔
اپنے خط میں صدر مملکت نے لکھا ہے کہ غیر سازش کی تحقیقات اور سماعت کے لیے جوڈیشل کمیشن کی سربراہی ترجیحاً چیف جسٹس خود کریں ہمیں ملک کو سیاسی و معاشی بحران سے بچانے، صورتحال مزید بگڑنے سے روکنے کی ضرورت ہے۔