الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کےلئے جاری شیڈول تکنیکی خامیوں کی بنیاد پر واپس لے لیا

104

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کےلئے جاری شیڈول تکنیکی خامیوں کی بنیاد پر واپس لے لیا ہے نیا انتخابی شیڈول سوموار کے روز جاری کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں بلدیاتی انتخابات کےلئے جاری ہونے والے شیڈول کو چند تکنیکی خامیوں کی وجہ سے واپس لے لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں نیا شیڈول بروزہ سوموار 23مئی کو جاری کیا جائے گا ۔۔۔